مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے مزید ایک ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ نے جنگی جنون میں مبتلا سعودی عرب اور امارات کی حوصلہ افزائی اور مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی میں اضافہ کے لئے ایک ہزار فوبی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی کو مسلسل ہوا دے رہا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور امارات اس وقت جنگی جنون میں مبتلا ہیں اور انھوں نے امریکہ اور اسرائیل کی ہمراہی میں پہلے ہی یمن کے نہتے عربوں پر خونی جنگ مسلط کررکھی ہے۔
امریکہ کی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں اپنے مزید ایک ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1891462
آپ کا تبصرہ